بلوچستان: پنجگور میں عسکریت پسندوں اور پولیس میں فائرنگ، ایک اہلکار اور ایک شہری ہلاک، دو زخمی
👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور میں عسکریت پسندوں اور پولیس میں فائرنگ، ایک اہلکار اور ایک شہری ہلاک، دو زخمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور میں بینکوں کو لوٹنے کے دوران بلوچ عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پنجگور پولیس کے مطابق پیر کے روز چار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار بلوچ عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد شہر میں داخل ہوئی اور مختلف علاقوں میں بینکوں کو نشانہ بنایا۔ عسکریت پسند ابتدا میں تین نجی بینکوں کو لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس کے بعد بلوچ عسکریت پسند ایک نجی اور ایک سرکاری بینک کو لوٹنے کے لیے پہنچے، تاہم نجی بینک پر موجود پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نجی بینک پر مزاحمت کے باعث بلوچ عسکریت پسند وہاں سے رقم لوٹنے میں ناکام رہے اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
فون پر رابطہ کرنے پر ایس ایس پی پنجگور دوست محمد بگٹی نے تصدیق کی کہ پولیس کی بروقت مزاحمت کے باعث بلوچ عسکریت پسند دو بینکوں میں داخل نہیں ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کی تعداد زیادہ تھی، تاہم پولیس نے بھرپور مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی ہلاک ہوا، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لوٹے گئے بینکوں سے لے جائی گئی رقم کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C