بلوچستان: پنجگور میں عسکریت پسندوں نے تین بینک لوٹ لیے
👁️ 237 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور میں عسکریت پسندوں نے تین بینک لوٹ لیے
کوئٹہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیر کے روز مسلح عسکریت پسندوں نے ایک منظم حملے کے دوران کم از کم تین بینک لوٹ لیے۔ اسی دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح عسکریت پسندوں نے آج پیر کے روز کئی بینک لوٹ لیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے کم از کم تین بینکوں سے تقریباً 1.5 کروڑ روپے کی رقم لوٹ لی۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق حملہ آور 12 موٹر سائیکلوں اور چار گاڑیوں میں سوار شہر میں داخل ہوئے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ منظم کارروائی بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں نے کی ہے۔
ڈیلی اردو کو حکام نے بتایا ہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے بینک الحبیب، میزان بینک اور ایک اور بینک کو لوٹ لیا ہے۔
پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے تاہم سب سے پسماندہ صوبے میں حال ہی میں بی ایل اے کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، ''یہ ایک منظم کارروائی تھی جس میں کم از کم تین بینکوں سے تقریباً ڈیڈھ کروڑ پاکستانی روپے (ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالرکے قریب) لوٹے گئے ہیں۔ دہشت گرد دو اور بینک لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ شروع ہونے کے بعد فرار ہو گئے۔‘‘
ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 50 سے 60 دہشت گرد 12 موٹر سائیکلوں اور چار گاڑیوں میں سوار ہوکر شہر میں داخل ہوئے
تھے۔
انہوں نے مزید کہا، ''یہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے علیحدگی پسند تھے۔‘‘
بی ایل اے کو پاکستان، امریکہ اور دیگر ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور یہ بلوچستان کے علاوہ بیرون ملک بھی سکیورٹی فورسز اور ملکی شہریوں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کیا اور 450 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا تھا۔ مسافروں کی رہائی کے لیے سکیورٹی آپریشن دو دن تک جاری رہا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C