بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں سندھ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانے چمن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدور سو رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر دستی بم پھینک دیا۔ ڈی ایس پی اشفاق مغل کے مطابق دونوں مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے پشتون اکثریتی علاقے میں مزدوروں پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے، جبکہ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب ضلع لسبیلہ میں پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے احمد شاہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ چند ماہ قبل روزگار کی غرض سے لسبیلہ آئے تھے اور قلفی فروخت کرتے تھے۔ 31 جولائی کو لاپتا ہونے کے بعد ان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ بعد میں ان کی لاش ملی۔
پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لسبیلہ واقعے کی مزید تفتیش محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ سے اجڑے لاکھوں لبنانیوں کی گھر واپسی شروع
06/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بنوں میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی
06/August/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات، ٹی ٹی پی، داعش اور بی ایل اے کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
06/August/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار
06/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر اتفاق نہیں کیا، وزیراعظم نیتن یاہو
06/August/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
06/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9018 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 6173 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4915 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4659 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4560 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 3766 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C