24/December/2022

بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار ہلاک

بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کالج روڈ پر پیش آیا، جب کہ لیویز اہلکار ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا، کہ مسلح افراد نے اہلکار پر فائرنگ کردی، اور اہلکار موقع پر ہی چل بسا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C