بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے 6 فٹبالرز کو اغوا کر لیا
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے 6 فٹبالرز کو اغوا کر لیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیر سے نامعلوم مسلح افراد نے فٹ بال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کھلاڑیوں کو ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔
ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی کھلاڑی ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے رہائشی ہیں، وہ آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے کے لیے سبی جا رہے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی نہر کے جانی بیر کے علاقے میں کھلاڑیوں کی گاڑی کو روکا اور بندوق کی نوک پر فٹبالرز کو اپنے ہمراہ لے گئے، چھ کھلاڑیوں میں سے پانچ کی شناخت عامر بگٹی، فیصل بگٹی، سہیل بگٹی، یاسر بگٹی اور شیراز بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچستان کے نگران وزیر داخلہ میر زبیر احمد جمالی نے کہا کہ مغوی فٹبالرز کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے رات گئے نجی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فی الوقت مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کور (ایف سی)، ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور لیویز فورس کی ٹیمیں کارروائی میں ملوث مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C