بلوچستان: ژوب میں آپریشن کے دوران 10 پاکستانی طالبان ہلاک
👁️ 221 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں آپریشن کے دوران 10 پاکستانی طالبان ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 فروری کو ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جو کہ 24 فروری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں تھا۔
اس کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے متعدد راستوں پر شدت پسندوں کا سراغ لگا کر ان کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق ’فتنہ الخوارج‘ سے تھا۔ یہ اصطلاح عام طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ’دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔‘
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے عناصر علاقے میں ’متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے۔‘
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے ’بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔‘
سرخی
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C