بلوچستان: کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر مبینہ پولیس تشدد اور جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافے کے خلاف صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
بلوچ یکجہتی کے زیر اہتمام ہونے والی اس ریلی کا آغاز بولان میڈیکل کالج سے ہوا۔ ریلی میں خواتین بھی شریک تھیں۔
ریلی کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ریڈ زون پہنچے اور وہاں گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کراچی میں گذشتہ روز داد شاہ بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہونے والے مظاہرے پر تشدد کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ ریلی کے شرکا پرامن طور پر مظاہرہ کر رہے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقررین نے کہا کہ جہاں لاپتہ افراد کے لواحقین کو پُرامن احتجاج کے جمہوری اور بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے وہاں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے بلوچ نوجوانوں بالخصوص طلبہ کی جبری گمشدگی میں تیزی آئی ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ ڈیڑھ دو ہفتوں کے دوران کوئٹہ، کیچ اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں طلبہ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگی کو جرم قرار دیا جائے، تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور کسی پر کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C