بلوچستان: کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے گھات لگاکر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی جسے چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر زمینی و فضائی آپریشن ان کے ممکنہ ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز وطن مخالف انٹیلیجنس ایجنسیز کے آلہ کار بننے والے دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں بھاری قربانیوں سے حاصل کئے گئے امن کو تباہ کرنے کی ہرکوشش ناکام بنادی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C