بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
👁️ 256 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شعبان سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں دو حاضر سروس اور دو ریٹائرڈ سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
حکام کے مطابق لاشوں میں ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے انسپکٹر زبیر احمد، سی ٹی ڈی کے سابق اہلکار خلیل احمد، ریٹائرڈ حوالدار محمد صادق اور پولیس سپاہی فرید احمد شامل ہیں۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام لاشیں کئی روز پرانی تھیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔
حکام کے مطابق اے ایس ایف کے انسپکٹر زبیر احمد اور ان کے دوست خلیل احمد کو 21 جون کو کوئٹہ سے، ریٹائرڈ حوالدار محمد صادق کو 5 جولائی کو ضلع زیارت سے جبکہ پولیس سپاہی فرید احمد کو 5 یا 6 جولائی کو زیارت کے علاقے مانگی سے نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔
سرکاری اہلکار کے مطابق چاروں افراد کو چند روز قبل ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں ہرنائی کے علاقے شعبان میں پھینک دی گئی تھیں۔
اے ایس ایف انسپکٹر زبیر احمد کے والد نصیر احمد نے اپنے بیٹے کی لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تدفین بدھ کی شام کر دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی، جبکہ علاقے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ پولیس سپاہی فرید احمد کو زیارت کے مانگی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، جہاں چند روز قبل نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب سکیورٹی حکام کے مطابق ہنہ اوڑک، ببری، مانگی اور شعبان کے گردونواح میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C