بماکو: نماز عید کے دوران مالی صدر پر قاتلانہ حملہ
👁️ 121 بار دیکھا گیا
بماکو: نماز عید کے دوران مالی صدر پر قاتلانہ حملہ
بماکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) منگل بیس جولائی کو عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر مالی کے عبوری صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔ عبوری صدر افریقی ملک مالی کے دارالحکومت کی جامع مسجد میں نماز پڑھنے گئے تھے۔
شورش زدہ افریقی ملک مالی کے عبوری صدر اسیمی گوئیٹا پر کیے گئے حملے کو ایجنسی فرانس پریس کے مقامی نمائندے نے دیکھ کر رپورٹ کیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق حملہ دو افراد نے کیا اور ان میں سے ایک کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ اسیمی گوئیٹا پر مبینہ حملہ ملکی دارالاحکومت بماکو کی جامع مسجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی سے قبل کیا گیا۔
صدارتی دفتر کا اعلان
حملے کے بعد مسجد میں سے اسیمی گوئیٹا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس منتقلی کے کچھ دیر بعد عبوری صدر کے دفتر نے بتایا کہ گوئیٹا مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اعلان میں انگریزی کے ‘سیف اینڈ ساؤنڈ‘ الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
اس ممکنہ حملے کی کوشش کے بعد انہیں بماکو کے نواح میں واقع فوجی کیمپ کاتی پہنچا دیا گیا۔ اس کیمپ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گوئیٹا نے رواں برس جون میں منصب صدارت پر ایک بغاوت کے بعد قبضہ کیا تھا۔
حملے میں شریک ملزم گرفتار
مالی کے مذہبی امور کے وزیر محمدو کونے نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایک شخص نے عبوری صدر کو چاقو کے حملے میں ہلاک کرنے کی کوشش کی اور وہ ناکام رہا۔ کونے نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرنے کا بھی بتایا۔
#UPDATE Two armed men, including one who wielded a knife, attacked Mali's interim president Assimi Goita on Tuesday, an AFP journalist saw, during prayers in the great mosque in the capital Bamako
???? Assimi Goita speaks to the press after seizing power in 2020 pic.twitter.com/RY2aO2JXVr
— AFP News Agency (@AFP) July 20, 2021
بماکو کی جامع مسجد کے ڈائریکٹر لاتس طورے نے بتایا کہ ایک حملہ آور صدر پر حملے کے لیے لپکا لیکن وہ ابس نے کسی اور کو زخمی کر دیا اور اس دوران سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حملہ آور کو اپنی گرفت میں لے لیا۔
#UPDATE Mali interim president Colonel Assimi Goita survived an assassination attempt at a mosque in the capital #Bamako on Tuesday, in the latest blow to stability in a country reeling from two military coups in less than a year https://t.co/sAX7twzGDw pic.twitter.com/Z0Cuip7ofA
— AFP News Agency (@AFP) July 20, 2021
مالی میں عدم استحکام
افریقی ملک مالی کو جہادیوں کی مسلح کارروائیوں کا سامنا ہے۔ ان جہادیوں کی مسلح سرگرمیوں نے ملک کو تاراج کر دیا ہے۔ سارے ملک میں افراتفری اور عدم سکون پایا جاتا ہے۔ ان کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور بے شمار افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقوں کا رخ کر چکے ہیں۔
اس وقت اس ملک کو سفارتی کشمکش کا بھی سامنا ہے کیونکہ افریقی یونین اور اکنامک کمیونٹی برائے مغربی افریقی اقوام (ECOWAS) نے اس کی رکنیت معطل کر رکھی ہے اور بحالی کے لیے سویلین وزیر اعظم کو منصب وزارت عظمیٰ پر بٹھانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
اسیمی گوئیٹا
مالی کی سیاسی بے چینی اور انتشار کے دوران گزشتہ برس اگست میں رونما ہونے والی فوجی بغاوت میں بھی کرنل اسیمی گوئیٹا شریک تھے۔ اس فوجی بغاوت میں منتخب صدر ابراہیم بوبکر کیتا کی حکومت کو فارغ کر دیا گیا تھا۔ کیتا کی حکومت کو کرپشن الزامات کے تناظر میں پرزور عوامی مظاہروں کا سامنا تھا۔
ایک سال کے اندر ہونے والی دوسری فوجی بغاوت کی قیادت اسیمی گوئیٹا کر رہے تھے۔ انہوں نے رواں برس جون میں گزشتہ برس کی حکومت کے سربراہ باہ اینڈا کو فارغ کر دیا اور وہ اب خود کو ملک کا دستوری صدر قرار دیتے ہیں۔ گوئیٹا مالی فوجی اکیڈمی سے تربیت یافتہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C