بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
👁️ 266 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی سے متعلق تین الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک سرکاری سکول کے استاد اور ایک ریٹائرڈ فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار کو اغوا کر لیا گیا، جبکہ ہوید پولیس اسٹیشن پر مبینہ ڈرون حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ میریان کی حدود کے علاقے منڈیو میں پیش آیا، جہاں سرکاری سکول کے استاد نثار کو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان انہیں زبردستی ایک گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات اور مغوی کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسرا واقعہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ریٹائرڈ اہلکار علی مر خان کو ان کے گاؤں سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر ہوید پولیس اسٹیشن پر مبینہ طور پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق ڈرون سے فائر کیے گئے دو گولے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرے، جن کے پھٹنے سے وہاں موجود دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی اور ڈرون حملے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C