بنوں: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عبدالحمید خان شہید، دو منشیات اسمگلر ہلاک
👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں: منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عبدالحمید خان شہید، دو منشیات اسمگلر ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او شہید سٹی شہید ہوگئے جب کہ دو منشیات فروش بھی مارے گئے۔
اطلاعات کے مطابق بنوں کی حدود میں واقع محمد گلی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان شہید ہوگئے۔ جبکہ دو منشیات فروش بھی ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، چائے بازار روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا جب کہ شہید ایس ایچ او سٹی عبدالحمید خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارے گئے ایک ملزم کی شناخت نایاب عرف نایابی کے نام سے ہوئی جکبہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ بنوں میں پولیس پارٹی کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو منشیات فروش اسمگلر بھی مارے گئے جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔
آئی جی کے مطابق پولیس جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کررہی تھی اس دوران یہ واقعہ پیش آگیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C