بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپیشل برانچ کا پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 113 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپیشل برانچ کا پولیس اہلکار ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپیشل برانچ کا ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود میں معصوم آباد کے قریب بنوں۔میرانشاہ روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس اہلکار نور عالم خان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں نور عالم خان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ وہ سپیشل برانچ میں بطور سپاہی فرائض انجام دے رہے تھے۔
حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
خیبرپختونخوا میں حالیہ مہینوں کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً بنوں، شمالی وزیرستان اور ملحقہ اضلاع میں دہشت گردوں کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سپیشل برانچ کا پولیس اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لبنان میں فائر بندی کے بعد پہلی بار دو اسرائیلی فوجی دھماکے میں ہلاک
07/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: ٹانک میں چھٹی پر آیا پولیس اہلکار اغوا، تلاش شروع
07/August/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں مسافر منی بس میں بم دھماکا، 4 افراد ہلاک، 13 زخمی
07/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشت گرد ہلاک
07/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9021 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 8618 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 5166 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4917 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4659 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4560 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C