بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر عبداللہ سعید سمیت 15 دہشت گرد ہلاک
👁️ 325 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر عبداللہ سعید سمیت 15 دہشت گرد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران اہم کمانڈر سمیت 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
سرکاری اور مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس دوران شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آپریشن کے دوران مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار، ایک ایف سی اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران پولیس، امن کمیٹی اور اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) کے درمیان کئی گھنٹوں تک جاری جھڑپوں میں اہم کمانڈر استاد عبداللہ سعید کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔
افغانستان کے صوبہ لوگر سے تعلق رکھنے والا عسکریت پسند اور نظریاتی مبلغ استاد عبداللہ سعید طالبان حلقوں میں اپنی تقاریر، میڈیا پر موجودگی اور پاکستان مخالف بیانات کے باعث خاصا مشہور تھا۔
استاد عبداللہ سعید کو اتحاد المجاہدین پاکستان کا اہم نظریاتی رہنما سمجھا جاتا تھا۔ حالیہ عرصے میں ان کا اثر و رسوخ نمایاں طور پر بڑھا تھا اور ان کے خطابات جہادی حلقوں اور آن لائن فورمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کیے جا رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 643 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 561 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3479 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C