بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
👁️ 273 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مقامی پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔
سی ٹی ڈی بنوں ریجن کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ جیسے ہی سکیورٹی اہلکار ہدف کے مقام پر پہنچے تو دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں سی ٹی ڈی، سوات ٹیم اور مقامی پولیس نے مؤثر کارروائی کی۔
حکام کے مطابق دونوں جانب سے تقریباً 40 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ کلاشنکوفیں، 10 میگزین، پانچ بنڈولیئر، دو ہینڈ گرینیڈ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا، جسے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی، سوات ٹیم اور مقامی پولیس کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ریاستی رٹ کے استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سی ٹی ڈی اور خیبرپختونخوا پولیس پوری قوت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی، جبکہ دہشت گردوں کو ان کے محفوظ ٹھکانوں تک تعاقب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C