بنوں میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پر زیرحراست عسکریت پسندوں کا قبضہ برقرار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پر زیرحراست عسکریت پسندوں کا قبضہ برقرار
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی عمارت میں یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو 32 گھنٹے گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں افغانستان میں موجود کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ڈی پی او بنوں ڈاکٹر اقبال کے مطابق فائرنگ اور مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی حالت میں جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پیر کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سی ٹی ڈی کے تھانے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام افراد بھی موجود ہیں، معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوششں کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تھانے پر قبضہ ختم کرا کر یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔ ان کے بقول اس سلسلے میں سرحد پار افغانستان میں ٹی ٹی پی رہنماؤں سے رابطے قائم ہوئے ہیں۔
اتوار کو سی ٹی ڈی کی عمارت میں زیرِ حراست مبینہ عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو یرغمال بنا کر عمارت پر قبضہ کر لیا تھا۔عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک کیپٹن سمیت تین سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
کمپاؤنڈ پر قابض دہشت گرد افغانستان تک باحفاظت پرامن فضائی راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کمانڈوز اور کوئک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں جب کہ بنوں کینٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بنوں چھاؤنی کا علاقہ مکمل طور پر بند ہے اور یہاں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جب کہ یونیورسٹی میں پیر کو ہونے والے پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
بنوں کے ایک سینئر صحافی نے بتایا کہ مقامی سیکیورٹی افسران کے مطابق سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر زیرِ حراست مبینہ دہشت گردوں کی تعداد لگ بھگ 20 ہےجب کہ سیکیورٹی حکام آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
اتوار کو جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عسکریت پسندوں نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کر کے کمپاؤنڈ کے ایک حصے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کئی سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جب کہ کمپاؤنڈ میں قید کئی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو چھڑا لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اتوار کو جاری بیان میں کہا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن بنوں پر کسی نے حملہ نہیں کیا، پولیس اسٹیشن میں کچھ ملزم دہشت گردی کے شبہے میں زیرِحراست تھے، ان ملزمان نے اسٹیشن میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی بھی کو شش کی۔
‘قیدیوں کی محفوظ منتقلی کیلئے حکام سے بات ہوئی ہے’
بیرسٹر سیف نے حالات کے مکمل کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
بنوں کے صحافی محمد وسیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مبینہ عسکریت پسند سابق وزیرِ اعلیٰ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ملک شاہ محمد سے مذاکرات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بنوں سی ٹی ڈی واقعےسے متعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قیدیوں نے کئی فوجی افسران اور جیل عملے کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ محفوظ راستے کی تلاش میں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی شمالی یاجنوبی وزیرستان منتقلی سے متعلق حکومتی ذمے داران سے بات ہوئی ہے لیکن اب تک کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C