بنوں میں عمائدین کی کوششوں سے 7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب
👁️ 43 بار دیکھا گیا
بنوں میں عمائدین کی کوششوں سے 7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب
بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ گزشتہ روز اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مقامی سطح پر جرگہ تشکیل دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ سے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔
بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ضیاالدین احمد نے ڈان کو بتایا کہ تمام 7 پولیس اہکار بحفاظت واپسی آگئے ہیں۔
ڈی پی او ضیاالدین احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقامی عمائدین کے ذریعے دباؤ بڑھانے اور پولیس کے سرچ آپریشن کی وجہ سے اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی میں مدد ملی۔
گزشتہ روز حملے کے دوران عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دھاوا بولا تھا اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔
پولیس عہدیدار کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا تھا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تھی اور انہوں نے دور افتادہ اور پہاڑی علاقے میں اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ چیک پوسٹ کا گھیراؤ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد 30 سے 40 تھی۔
روچہ چیک پوسٹ شمالی وزیرستان اور جانی خیل کے سنگم پر پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C