28/December/2024

بنوں میں پولیس سکواڈ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں پولیس سکواڈ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں پولیس سکواڈ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی ٹاؤن شپ میں پولیس کی ابابیل سکواڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مدثر زخمی ہوگیا، تاہم، جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ابابیل سکواڈ معمول کے گشت پر تھا۔

علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C