بنوں میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
بنوں پولیس کے ترجمان واجد خان نے بتایا کہ ’موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے پولیس کی وین پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا‘۔
انہوں نے تصدیق کی کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا اور دوسرے کو زخم آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ ٹاؤن شپ پولیس کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ڈومیل تھانے کی پولیس چھاپہ مار کارروائی میں مصروف تھی تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوع پر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی اور ’حملہ آور کی گرفتاری‘ کے لیے کارروائی شروع کی گئی ہے جو حملے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، عسکریت پسند گروپ داعش اور گل بہادر گروپ جیسے دہشت گرد گروہ ملک بھر میں حملے کر رہے ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی نظریاتی طور پر افغان طالبان سے منسلک ہے جس نے گزشتہ برس مختصر عرصے میں ملک بھر میں ایک سو سے زائد دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے 28 نومبر 2022 کو سیزفائر کے خاتمے کے بعد بنوں میں دہشت گردی کے واقعات سب سے زیادہ ہوئے ہیں۔
گزشتہ برس 8 دسمبر کو ضلع بنوں میں کنگر پل کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
بعد ازاں 18 دسمبر کو بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے مرکز میں قید دہشت گردوں نے تفتیش کاروں کو یرغمال بنا کر اپنی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
سال 2022 کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ پولیس نے جنوبی اور شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں کے اضلاع کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2022 میں پولیس کے خلاف ٹارگٹڈ حملوں میں بھی اضافہ ہوا، دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 118 پولیس اہلکار ہلاک اور 117 زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C