بنوں کینٹ حملے میں 16 عسکریت پسند ہلاک؛ ‘منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی’، پاکستانی فوج
👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں کینٹ حملے میں 16 عسکریت پسند ہلاک؛ ‘منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی’، پاکستانی فوج
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر بنوں کے حساس علاقے میں منگل کی شام دو خودکش حملوں سمیت تین دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد تعداد 18 ہو گئی ہے جن میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےبیان کے مطابق بنوں چھاؤنی پر 16 عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا جن کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں چار خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 13 عام لوگ بھی نشانہ بنے جب کہ 32 شہری زخمی ہوئے۔
بیان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق عسکریت پسندوں کے کینٹ پر حملے میں 19 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔اسی وجہ سے حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کو دیوار سے ٹکرا دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز کی کارروائی میں چار خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 16 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کینٹ کی دیوار گرنے کی بھی تصدیق کی۔ بیان میں کہا گیا کہ خودکش دھماکوں کے نتیجے میں حفاظتی دیوار جزوی طور پر گر گئی جب کہ قریب واقع ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 13 شہری ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔
فوج کی جانب سے اس حملے میں بھی افغانستان کی سرزمین استعمال اور افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس نے اس حملے میں افغان شہریوں کے جسمانی طور پر ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شواہد موجود ہیں کہ یہ حملہ میں افغانستان سے کام کرنے والے عسکریت پسندوں کے رہنماؤں نے ترتیب دیا تھا اور ان کی ہدایت پر ہی کارروائی کی گئی تھی۔
بیان میں افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریا ں ادا کرے گی جب کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے سے روکیں گے۔
بیان میں تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ پاکستان سرحد پار سے آنے والے خطرات کے جواب میں ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ایک غیر معروف تنظیم ’جیش فرسان محمد‘ نے قبول کی ہے۔
اسلام آباد یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں محفوط پناہ گاہیں ہیں۔ پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
البتہ افغانستان میں برسر اقتدار طالبان پاکستان کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور دہشت گردی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہیں۔
ان حملوں کے حوالے سے بنوں کے سینئر صحافی محمد وسیم خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ منہدم ہونے والی مسجد کے زخمی امام بدھ کو مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔
ان کے بقول بنوں کینٹ میں کلین اپ آپریشن تو ختم ہو چکا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی کو اندر داخل ہونے یا آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی نمازِ جنازہ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ادا کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C