بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح دہشتگردوں نے نصف شب کنگر پل پولیس چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 4 حملہ آوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف)، ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) اور پولیس لائنز سے اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس کے دوران چار حملہ آوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے چار کلاشنکوفیں، متعدد میگزین، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دستی بم اور کارتوس رکھنے والی پیٹیاں بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں حملہ آوروں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کرنا پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، مستعدی اور بہادری کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں کی کارروائی کو سراہا۔
واضح رہے کہ بنوں سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو مسلسل دہشتگرد حملوں کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ بندکورائی پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور تھانے میں داخل ہونے میں ناکام رہے تھے۔ اسی روز صوابی میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
14/November/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں مشتبہ ڈرون گرانے کے بعد کارروائی، ڈرون آپریٹر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
14/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار بھی ہلاک
14/November/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری بھی شامل، پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک
14/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فلاحی تنظیم کا مانیٹرنگ آفیسر اغوا، تھانہ پنگ پر کواڈ کاپٹر حملہ ناکام
14/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکا میں فضائی نظام کا بڑا تعطل، ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی گئی، ہزاروں مسافر متاثر
14/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26463 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11992 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9369 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7638 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5634 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C