بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد
👁️ 120 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد
ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) بنگلہ دیش نے جمعرات کو جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت پابندی عائد کردی ہے، جس کا اطلاق اسکے اسٹوڈنٹ ونگ اور دوسرے ایسو سی ایٹ اداروں پر بھی ہوگا۔
حکومت نے جماعت اسلامی کو ایک “عسکریت پسند اور دہشت گرد” تنظیم سے تعبیر کیا۔
جماعت پر یہ پابندی ہفتوں تک جاری رہنے ولے ان پر تشدد مظاہروں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی ایک ملک گیر کارروائی کے سلسلے میں عائد کی گئ ہے جن میں 200 سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کے سیاسی شراکت داروں نے جماعت اسلامی، اس کے اسٹوڈنٹ ونگ اور ساتھی تنظیموں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف طالبعلموں کے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کو ہوا دی تھی۔
ایک سرکاری سرکلر کے مطابق ،جسے ایسو سی ایٹڈ پریس نے دیکھا ہے، بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت لگائی گئی ہے۔
15 جولائی سے اب تک ملک بھر میں کم از کم 211 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کا رد عمل
پارٹی کی طرف سے جمعرات کو کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن پارٹی کے سربراہ شفیق الرحمان نے، حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر قانون انیس الحق کے اس بیان کے بعد ،کہ کوئی فیصلہ ناگزیر ہے، ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے کسی بھی فیصلے کی مذمت کی جانی چاہیے۔
شفیق الرحمان نے کہا کہ “ہم بنگلہ دیش جماعت اسلامی پر پابندی کے غیر قانونی، غیر مجاز اور غیر آئینی فیصلے کی شدید مذمت اور اس کےخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ عوامی لیگ کی زیر قیادت 14 جماعتی اتحاد ایک سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ ایک سیاسی جماعت یا اتحاد دوسری سیاسی جماعت کے بارے میں فیصلے نہیں کر سکتا۔ ‘‘
انہوں نے کہا، “بنگلہ دیش کے قوانین اور آئین اس طرح کا اختیار نہیں دیتے۔ اگر کسی ایک پارٹی پر کسی دوسری پارٹی یا اتحاد کی طرف سے پابندی لگانے کا رجحان شروع ہوتا ہے، تو یہ افراتفری اور ریاستی نظام کے خاتمے کا باعث بنے گا۔”
جماعت اسلامی کی تشکیل اور تاریخ
جماعت اسلامی کی بنیاد 1941 میں برطانوی نو آبادیاتی دور میں ایک اسلامی اسکالر نے رکھی تھی اور 1971 میں پاکستان سے آزادی کی جنگ کے دوران بنگلہ دیش کے ایک آزاد ریاست کے طور پر قیام کے خلاف مہم چلائی تھی۔
پارٹی کے بیشتر سینئر رہنماؤں کو 2013 میں، عدالتوں کی جانب سے 1971 میں قتل، اغوا اور عصمت دری سمیت انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا سنائے جانے کے بعد یا تو پھانسی دے دی گئی یا جیل بھیج دیا گیا۔
پارٹی نے 1971 میں پاکستان کے خلاف نو ماہ کی جنگ کے دوران پاکستانی فوج کی مدد کےلیے ملیشیا گروپس تشکیل دیے تھے۔ بنگلہ دیش نے 16 دسمبر 1971 کو پڑوسی ملک بھارت کی مدد سے آزادی حاصل کی تھی۔
بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران 30 لاکھ لوگ مارے گئے، دو لاکھ خواتین کی عصمت دری کی گئی اور تقریباً 10 لاکھ لوگ فرار ہو کر پڑوسی ملک بھارت چلے گئے۔
جماعت اسلامی کے خلاف پابندیوں کی تاریخ
بنگلہ دیش جماعت اسلامی پرالیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی رجسٹریشن کی مسنوخی کے بعد 2014 سے تین قومی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
2013 میں ہائی کورٹ نے پارٹی کو یہ کہتے ہوئے انتخابات میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا کہ اس کے آئین نے سیکولرازم کی مخالفت کرکے قومی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم اسے سیاسی سرگرمیوں مثلاً جلسوں، ریلیز اور بیانات سے نہیں روکا گیا۔
دس سال بعد، 2023 میں سپریم کورٹ نے طویل قانونی جنگ کو ختم کرتے ہوئے اور پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے یا پارٹی کے علامتی نشانات کے استعمال سے روکتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے ایک بار پھر اس پر مکمل پابندی نہیں لگائی۔
بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد 1971 میں بنگلہ دیش کے بانی رہنما اورشیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمٰن کی انتظامیہ کے تحت بڑے پیمانے پر قتل و غارت اور مظالم میں جماعت اسلامی کے مبینہ کردار کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
یہ پابندی ایک فوجی بغاوت میں مجیب الرحمان کی اپنے خاندان کے بیشتر افراد کے ساتھ قتل کیے جانے کے ایک سال بعد 1976 میں ختم کر دی گئی۔
اس فوجی بغاوت میں صرف حسینہ اور ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ زندہ بچی تھیں کیوں کہ وہ 1975 میں جرمنی کا دورہ کر رہی تھیں۔
جماعت پر اس سے قبل پاکستان میں فرقہ وارانہ کردار کی وجہ سے دو مرتبہ 1959 اور 1964 میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4547 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C