29/October/2026

خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک  آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور (ڈیلی اردو) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے یہ بات صوبے کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات اور سینئر اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہی، جس میں ملکی سلامتی اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے کردار اور قومی سلامتی کے حوالے سے ان کے شعور کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد، قانون کی بالادستی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ نے بھی ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C