بھارتی بحریہ نے 19 پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے بچا لیا
👁️ 74 بار دیکھا گیا
بھارتی بحریہ نے 19 پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے بچا لیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں قزاقوں کے ذریعہ ایک جہاز پر قبضہ کرکے یرغمال بنائے گئے انیس پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پچھلے 36 گھنٹوں میں بھارتی جنگی جہاز آئی این ایس سومترا کی جانب سے یہ دوسرا ریسکیو آپریشن تھا۔
بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگی جہاز آئی این ایس سومترا نے بحیرہ عرب میں صومالی قزاقوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور انیس پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں بھارتی بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ “آئی این ایس سومترا نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر قزاقی کی کوشش کو ناکام بنادیا اور انیس پاکستانی شہریوں کو گیارہ صومالی قزاقوں کے ذریعہ اغوا کرنے سے بچا لیا۔”
اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی بھارتی بحریہ نے قزاقوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے ایک جہاز کے سترہ ایرانی عملے کو بچایا تھا۔
Swift response by #IndianNavy's Mission Deployed warship ensures safe release of hijacked vessel & crew.#INSSumitra, on #AntiPiracy ops along East coast of #Somalia & #GulfofAden, responded to a distress message regarding hijacking of an Iranian flagged Fishing Vessel (FV)… pic.twitter.com/AQTkcTJvQo
— SpokespersonNavy (@indiannavy) January 29, 2024
صومالیہ کے ساحل حدود میں بحری جہازوں پر حالیہ حملوں نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ خطے میں قزاق دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔
بھارتی بحریہ نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مصیبت میں پھنسے جہازوں اور ملاحوں کی جانب سے مدد کی اپیل پر اقدامات کیے ہیں۔ سنیچر کے روز سیشلز کی دفاعی افواج نے بھی سری لنکا کے چھ ماہی گیروں کو ان کے جہاز کے اغوا ہونے کے بعد بچالیا تھا۔
بھارتی بحریہ نے کیا کہا؟
بھارتی بحریہ کے مطابق اس کے جہاز آئی این ایس سومترا کو صومالیہ کے مشرقی ساحل اور خلیج عدن میں سکیورٹی آپریشنز کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
بھارتی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی این ایس سومترا کو 28جنوری کو ایک جہاز کے مصیبت میں پھنسنے کا پیغام موصول ہوا۔ اس نے ایک ایرانی پرچم والے جہاز کو روکا۔ بحریہ کے افسران نے عملے اور کشتی کی بحفاظت رہائی کے لیے قزاقوں پر دباو ڈالا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جب جہاز کے عملے کو رہا کرالیا گیا تو اسے اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کے روز بھی آئی این ایس سومترا کو ایک پیغام موصول ہوا اور اس نے ایرانی پرچم والے ماہی گیری کے جہاز النعیمی کا پتہ لگا کر اسے روکا۔ جہاز پر سوار اہلکاروں کو رہا کرنے اور ان کی صحت کی جانچ کے بعد انہیں دوبارہ سفر شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
بھارتی بحریہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا،” بحیرہ ہند کے علاقے میں بحری قزاقی کی روک تھام اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز پر تعینات بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں کا مشن سمندر میں تمام جہازوں اور بحری جہازوں کی حفاظت کے تئیں بھارتی بحریہ کے عزم کی علامت ہے۔”
بھارتی بحریہ نے شمالی اور وسطی بحیرہ عرب سمیت تمام اہم سمندری راستوں میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے لیے فرنٹ لائن جہازوں اور نگرانی کرنے والے طیاروں کی تعیناتی میں اضافہ کردیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C