بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج
👁️ 131 بار دیکھا گیا
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور 4 شہادتوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارت کی جانب سے یکم اور 2 اپریل کو ایل او سی پر فائرنگ سے 4 شہادتیں ہوئیں، بھارتی فوجیوں نےشہریوں کی ایک بس کوبھی نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں، سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
بھارتی حکومت اپنی افواج کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرامن قائم رکھنے کی ہدایت کرے اور بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو یو این او کی قراردادوں کی روشنی میں کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C