17/August/2026

بھارت: بہار میں مسجد کے احاطے میں امام مسجد کو چاقو کے وار سے قتل کردیاگیا

👁️ 134 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت: بہار میں مسجد کے احاطے میں امام مسجد کو چاقو کے وار سے قتل کردیاگیا

بھارت: بہار میں مسجد کے احاطے میں امام مسجد کو چاقو کے وار سے قتل کردیاگیا

دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں مسجد کے احاطے میں امام کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فوری طور پر قتل کی وجہ اور حملہ آور کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ اچکاگاؤں تھانے کی حدود میں واقع ارنا گاؤں کی ایک مسجد میں پیش آیا، جہاں تقریباً 50 سالہ رفیق میاں امام کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق رفیق میاں دیر رات مسجد کے احاطے میں موجود تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔ متعدد وار کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

مقتول کا تعلق بھورے تھانے کی حدود میں واقع سسئی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات جاننے اور ملزم تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C