بھارت: تریپورا میں مساجد پر حملے، حکومت کا تحفظ فراہم کرنے کا اعلان
👁️ 88 بار دیکھا گیا
بھارت: تریپورا میں مساجد پر حملے، حکومت کا تحفظ فراہم کرنے کا اعلان
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بنگلہ دیش میں قرآن کی مبینہ توہین کی خبروں کے بعد بعض مندروں پر حملے ہوئے تھے۔ بھارت میں شدت پسند ہندو تنظیموں نے اس کے خلاف تریپورا میں کئی روز تک مظاہرے کیے۔اس دوران متعدد مساجد پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔
Hindutva groups attack Muslims, mosques across Tripura. Wave of communal violence that started two days ago on Oct 20. Right-wing groups reportedly vandalized at least 6 mosques and over a dozen of houses and shops belonging to the Muslim community.https://t.co/D0Q9D9CvmL
— Zafarul-Islam Khan (@khan_zafarul) October 22, 2021
بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحق بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورا میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مساجد اور مسلمانوں کے املاک کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے تاہم دعوی کیا ہے کہ تشدد کے چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر قانون کی خلاف ورزی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
Students Islamic Organisation of India (SIO) has demanded an immediate halt to anti-Muslim violence in Tripura.https://t.co/0IjrHr9gOU pic.twitter.com/yAIc7bhTTc
— SIO of India (@sioindia) October 25, 2021
تریپورا کے ایک سینیئر پولیس افسر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ حالات اب پرسکون ہیں اور ریاست میں تقریباً 150 مساجد کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک مسجد کے قریب توڑ پھوڑ کی تصدیق کی اور کہا کہ اس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
معاملہ کیا تھا؟
بنگلہ دیش میں بعض مندروں اور درگا پوجا کے پنڈالوں میں توڑ پھوڑ کے خلاف ہندو شدت پسند تنظیم ہندو جاگرن منچ اور وشو ہندو پریشد نے سرحدی ریاست تریپورا میں مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔حالانکہ انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے باوجود دس ہزار سے زائد مظاہرین اس میں شامل ہو گئے۔وہ بعض مسلم علاقوں سے گزرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی، جس سے مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پتھراؤ کر دیا۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
اس دوران ایک مورتی کو توڑنے کی افواہیں پھیل گئیں حالانکہ پولیس نے بعد میں اس کی تردید کی۔ تاہم اس دوران کئی مساجد پر حملے کیے گئے اور ان میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
تریپورا سے شائع ہونے والے اخبار براک بلیٹن کے صحافی انربان رائے چودھری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”تریپورا میں گزشتہ تین چار دنوں سے صورت حال کافی کشیدہ تھی حالانکہ اب کشیدگی میں کچھ کمی آئی ہے۔ کیونکہ پولیس نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔”
Burning the shop's of muslims in, Rowa, Panisagar,North Tripura. when rally organised by Vishwahindu parisad,RSS,Hindu yuva vahini passes through in Muslims area.@writesalman @Samriddhi0809 @MuslimSpaces @asadowaisi pic.twitter.com/Eu0iJvt2U1
— Tania Khanam (@khanamtn) October 26, 2021
مسلمانوں کی ایک ملک گیر تنظیم جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ تریپورہ میں 12 مساجد پر حملے ہوئے، چند مساجد پر بھگوا جھنڈے بھی نصب کر دیے گئے جب کہ بعض مساجد میں آگ لگانے کو کشش کی گئی۔
بی جے پی کے ریاستی ترجمان نوویندو بھٹاچاریہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی ایسے واقعات کی حمایت نہیں کرتی۔
کارروائی کا مطالبہ
مسلم تنظیموں نے تریپورا میں مسلمانوں اور مساجد کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”اقلیتوں کو تحفظ دینا، ان کے عبادت خانوں اور گھروں کی حفاظت کرنا منتخب سرکار کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے، جس میں بی جے پی سرکار شروع سے ناکام ہے۔”
ڈاکٹر منظور عالم نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے تریپورہ میں مسلمانوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں ریاستی اور مرکزی سرکار کی طرف سے کوئی خاص کارروائی ہوتی نظر نہیں آئی ہے،”سرکار اپنی ذمہ داری ادا کرے، ملک کے ماحول کو پرامن بنائے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور ان پر ہونے والے لگاتار حملوں کو روکے اور جو لوگ اس طرح کے حملوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا دی جائے۔”
جماعت جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے تریپورہ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ بپلاب کمار دیب کو خط لکھ کر قصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
‘یہ سب سیاسی کھیل ہے’
ڈی ڈبلیو بنگلہ سروس سے وابستہ اور شمال مشرقی ریاستوں پر گہری نگاہ رکھنے والے صحافی سمانتک گھوش کا کہنا ہے کہ تریپورا میں ہندو مسلم کشیدگی کی کوئی روایت نہیں ہے۔ دونوں فرقے اور قبائلی ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ وہاں اب تک فرقہ وارانہ فساد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
سمانتک گھوش کا کہنا تھا کہ آئندہ 25 نومبر کو ریاست میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں اور اگلے برس اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ ایسے میں چونکہ حکمراں بی جے پی کے پاس عوام کے سامنے اپنی کارکردگی کو پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اس لیے وہ ہندو مسلم کو لڑانے کے اپنے آزمودہ فارمولے کو اپنا رہی ہے۔
سمانتک گھوش کہتے ہیں کہ بائیں بازو کی جماعت، تریپورا میں 25 برس تک اقتدار پر رہی۔گزشتہ اسمبلی الیکشن میں اسے عوامی ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور چونکہ اس وقت مرکز میں بی جے پی کی حکومت تھی اس لیے ووٹروں نے اسے ریاست میں بھی اقتدار سونپے کا فیصلہ کیا۔ لیکن پچھلے چار برس سے زیادہ عرصے کے دوران بی جے پی حکومت نے کوئی اہم کام نہیں کیا۔اس لیے عوام اس سے خوش نہیں ہیں۔ ایسے میں وزیر اعلی وپلاب دیب کو ہندو ووٹروں کی صف بندی ہی کامیابی کا واحد راستہ دکھائی دے رہا ہے۔”وپلاب دیب یوں بھی اپنے مسلم مخالف بیانات کے لیے کافی مشہور ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C