بھارت میں ہندوتوا دہشتگردی انتہاء کو پہنچ چکی، میجر جنرل بابر افتخار
👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت میں ہندوتوا دہشتگردی انتہاء کو پہنچ چکی، میجر جنرل بابر افتخار
اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہائوں پر پہنچ گئی، مودی نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریہ اور تشدد کی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا، لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھارتی ٹریک ریکارڈ بد سے بدتر ہو گیا، 2015 میں بھارت نے جنگ بندی کی 248 خلاف ورزیاں کیں،215 میں بھارتی فائرنگ سے 39 شہری شہید، 152 زخمی ہوئے، 2016 میں 382 خلاف ورزیوں میں 46 سویلین افراد شہید، 150 زخمی ہوئے، 2017 میں 1881 مرتبہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
2017 میں بھارتی فائرنگ سے 53 افراد شہید، 256 زخمی ہوئے، 2018 میں ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں 3038 تک پہنچ گئیں، 2018 میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی بھارتی روش 58 جانیں لے گئی، 2018 میں ایل او سی کے قریب رہنے والے 319 افراد زخمی بھی ہوئے۔
گزشتہ چھ سالوں میں 2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، 2019 میں بھارتی فائرنگ سے 52 افراد شہید، 261 زخمی ہوئے، 2020 میں بھی امن کے دشمن بھارت اور مودی مذموم عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں، حتی کہ کورونا کی آفت بھی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے سے بھارت کو نہیں روک سکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار حالیہ پریس کانفرنس میں دنیا کی توجہ پروان چڑھتی سیفران ٹیررازم کی جانب دلا چکے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 26 فروری کو پاکستان میں کورونا کے پہلے کیس کی تشخیص سے اب تک ایل او سی کی صورتحال دنیا کے سامنے رکھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے، سیز فائر کی ان خلاف ورزیوں میں بھارت نے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اپنی گن پوزیشنز کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بچانے کے لیئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ ہندوستان کی ملٹری قیادت نے ہندوستانی میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے اور مضحکہ خیز پروپیگنڈے کی بھی ناکام کوشش کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کی سیفر انائزیشن افسوسناک ہے اور موجودہ حالات میں دنیا کے لیئے نقصان دہ ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وَبا ہے جس سے تمام دْنیا متاثر ہوئی ہے، کوئی بھی وَبا رنگ، نسل، قومیت یا مذہب سے مْبرا ہو تی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ اس وبا کو اسلام اور مسلمانوں سے جوڑنے کی مضموم اور گھناؤنی بھارتی کوشش بْری طرح ناکام ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ملٹری قیادت کے پاکستان کے بارے میں دئیے گئے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر بڑھتی Frustration Demoralizationc کو ظاہر کر تے ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جب دْنیا COVID-19کے خلاف متحد ہو رہی ہے، بدقسمتی سے ہندوستان ہندوتوا (Hindutva) اور Saffron Terrorism کو فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم، بربریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی مقبوضہ کشمیر میں لگائی بھارتی آگ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے آج کے نئے واقعہ نے چند روز قبل کی گئی ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام باتوں، خدشات کو تقویت دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C