بھارت نے سکھ زائرین کو پاکستان جانے سے روک دیا
👁️ 163 بار دیکھا گیا
بھارت نے سکھ زائرین کو پاکستان جانے سے روک دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) بھارتی وزارت داخلہ نے سکھ زائرین کو پاکستان جانے سے یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ وہاں سلامتی کی صورت حال ٹھیک نہیں ہے۔ سکھ رہنماؤں نے حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بھارت نے چھ سو سکھوں پر مشتمل ایک گروپ کو پاکستان میں ننکانہ صاحب کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں سلامتی کی صورت حال ٹھیک نہیں ہے اور وہاں کورونا وائرس کی وبا بھی پھیلی ہوئی ہے۔
‘یہ غلط ہو رہا ہے‘
دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا نے حکومت کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے منجندر سنگھ سرسا نے کہا،”یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ یہ غلط ہو رہا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ صد سالہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ حکومت سکھوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرے گی اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔” انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس حوالے سے اب بھی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کا خط
سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کور بوگیوال کے نام بھیجے گئے خط میں بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ”حکومت کو موصول ہونے والے حالیہ اطلاعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان جانے والے بھارتی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔ چونکہ تقریباً چھ سو سکھوں کا یہ گروپ ایک ہفتے کے یاترا کے دوران پاکستان میں پانچ گردواروں کا درشن کرنے والا تھا اور ایسے میں ہمیں اس دورے کے دوران اتنی بڑی تعداد میں اپنے شہریوں کی تحفظ کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔”
بھارتی سکھوں کا یہ گروپ ننکانہ صاحب کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے جمعہ 19 فروری کو پاکستان روانہ ہونے والا تھا۔
اب کیوں روکا گیا؟
ایک سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت داخلہ کا یہ فیصلہ غیر معمولی ہے۔ ماضی میں سکھوں کو پاکستان جانے سے کبھی روکا نہیں گیا۔ ممبئی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے یا پلوامہ حملے کے دوران بھی جب دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے اس وقت بھی سکھ زائرین کو پاکستان جانے سے نہیں روکا گیا۔ کسی فرد واحد کو جانے کی اجازت نہیں دینے کی مثالیں تو مل جائیں گی لیکن نومبر 2020ء میں بھی سکھ یاتریوں کے گروپوں کو پاکستان جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
نومبر 2020ء میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان زبردست فائرنگ ہوئی تھی، جس میں گیارہ شہریوں سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان میں بنیادی طبی سہولیات کی کمی؟
بھارتی وزارت داخلہ نے شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر نام جمعرات کے روز ارسال کردہ خط میں سکھ گروپس کو یاترا کی اجازت نہیں دینے کا ایک سبب یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان کے طبی شعبے کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے خط میں لکھا ہے”کووڈ انیس کی وجہ سے پاکستان میں پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ دس ہزار سے زائد افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے طبی شعبے میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ اور اس صورت حال کے مدنظر اپنے شہریوں کے اتنے بڑے گروپ کو ایک ہفتے کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دینا مناسب نہیں ہو گا۔”
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مارچ 2020ء سے ہی مسافروں کی آمدورفت اور تجارتی نقل و حمل بند ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سن 1974 کے ایک معاہدے کے تحت سکھو ں کے چار گروپس کو ہر برس پاکستان میں اہم گردواروں کی زیارت کے لیے جانے کی اجازت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C