بھارت کی آبی دہشتگردی: ستلج، چناب اور جہلم میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خدشہ
👁️ 86 بار دیکھا گیا
بھارت کی آبی دہشتگردی: ستلج، چناب اور جہلم میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خدشہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت نے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا ہے، دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ ہے، ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے 12 سے 24 گھنٹوں میں پانی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے آنے والے پانی کے سبب دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہوسکتا ہے۔ 12سے 24 گھنٹوں میں پانی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں۔ پانی خرمنگ کے مقام پردریائے سندھ میں شامل ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مزید برآں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 15 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر دو سو بارہ افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔
ترجمان نے بتایاکہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 69 افراد جاں بحق ہوئے ہوئے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 155 افرادزخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں349 گھروں کو جزوی جبکہ 278گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار تین سو پانچ کمبل تقسیم کیے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے دواعشاریہ ایک ٹن خوراک تقسیم کی،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ان راولپنڈی ڈی ڈی ڈیرہ غازی خان کشمیر اور ہزارہ ڈویڑن میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C