بھارت: ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ چل بسے
👁️ 99 بار دیکھا گیا
بھارت: ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ چل بسے
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔
ورون سنگھ کی موت کی تصدیق بھارتی فضائیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کی گئی۔
IAF is deeply saddened to inform the passing away of braveheart Group Captain Varun Singh, who succumbed this morning to the injuries sustained in the helicopter accident on 08 Dec 21. IAF offers sincere condolences and stands firmly with the bereaved family.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 15, 2021
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے کنور ضلع میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی ہلاکت ہو گئی ہے۔
انڈین فضائیہ نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کو گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے بہت دکھ ہے۔ وہ 8دسمبر 2021 کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈین فضائیہ اس مشکل گھڑی میں ان کی سوگواران کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ 8 دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف دیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C