’بے حس پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، میتیں سپرد خاک کردیں‘: مریم نواز شریف
👁️ 130 بار دیکھا گیا
’بے حس پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، میتیں سپرد خاک کردیں‘: مریم نواز شریف
لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مچھ واقعے پر کہا ہے کہ دکھی ماؤں، بہنوں کے لیے اپنے پیاروں کا قتل معمولی سانحہ نہیں، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے والد نواز شریف بھی واقعے پر بہت دکھی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں، اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں‘۔
میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں
ﷲ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ آمین۔ دعاگو، آپ کی بیٹی، بہن۔ مریم نواز۔ https://t.co/uV204M1RuO— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 6, 2021
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں مچھ سانحے کے متاثرین کو اپنے کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین کردیں وہ جلد کوئٹہ آئیں گے۔
تاہم وزیراعظم کی کوئٹہ آنے کی یقین دہانی اور سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین کی اپیل کے بعد بھی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کے ساتھ دھرنا جاری ہے۔
وزیراعظم سے پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی امام بارگاہ ولی عصر اور دھرنے میں جا کر شرکا سے شہدا کی جلد تدفین کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزرا علی زیدی، معاون خصوصی ذلفی بخاری کے بھی مذاکرات ناکام ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب داعش کے دہشت گردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو ذبح کر دیا گیا تھا، واقعے میں 11 مزدور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C