تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ مذہبی آزادیوں سے متصادم ہے، واپس لیا جائے، وفاق المدارس الشیعہ
👁️ 180 بار دیکھا گیا
تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ مذہبی آزادیوں سے متصادم ہے، واپس لیا جائے، وفاق المدارس الشیعہ
لاہور (ڈیلی اردو/آن لائن) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پنجاب اسمبلی میں پیش کئے گے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں سے متصادم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دستور ِ پاکستان میں اسلامی بنیادوں کا تحفظ موجود ہے۔ قیام پاکستان کے 72 سال بعد پنجاب اسمبلی میں ایک ایسے تکفیری گروہ کو خوش کرنے کے لئے متنازعہ بل پیش کیا گیا جس کا دامن اِس ملک کے ہزاروں شہریوں کے خون سے آلودہ ہے۔انہوں نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس متنازعہ بِل پر دستخط نہ کریں تاکہ حکومت کے لئے مزید مسائل پیدا نہ ہو سکیں۔ اس بل کے بعض حصوں کے ضمن میں کافی تاریخی متنازعہ مسائل سر اٹھائیں گے جن سے نبٹنا حکومت کے بس میں نہ ہو گا لہٰذا حکومت عوام اور اپنے لئے غیر ضروری مشکلات سے بچنے کے لئے مذکورہ متنازعہ بل واپس لے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت کے ساتھ ”علیہ السلام ” بولا اور لکھا جانا آج سے نہیں، ابتدائے اسلام سے ہے جس میں تاریخ کی مضبوط حکومتیں بھی تبدیلی نہ کرسکیں۔ یہ ہمارا بنیادی عقیدہ ہے جس میں تبدیلی کا نہ کسی کو اختیار ہے اور نہ ملت جعفریہ اسے قبول کرے گی۔
وفاق المدار س الشیعہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ تمام محب وطن اور ذمہ دار دینی حلقوں نے پنجاب اسمبلی میں عجلت میں پیش کردہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں سے متصادم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں سے طے شدہ عقیدتی مسائل کو چھیڑنا سیاسی مصلحت و دانشمندی کے بھی خلاف ہے جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس الشیعہ متنازعہ بل کو مذہبی آزادی، بین المسالک رواداری اور ملکی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہونے کی بنا پر مسترد کرتا ہے۔
علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ ملکی قوانین اورتعزیرات ِ پاکستان میں مذہب سے متعلق تمام جرائم کی سزا مقرر ہے جن کے ہوتے ہوئے مزید کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ،ریاست ِ مدینہ جیسے نظام کے قیام کے دعووئںپر عمل کرنے کی بجائے ایسے امن دشمن عناصر کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہی ہے جن کی شناخت ہی مذہب کے نام پر فرقہ واریت اور دہشت گردی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کی عوامی مقبولیت بھی شدید متاثر ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس طرح کی متنازعہ قانون سازی سے حالات خراب کرنے کی بجائے عوامی مشکلات کے خاتمے اور دستور میں دی گئی مذہبی آزادیوں کو یقینی بنانے پر توجہ دے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C