ترکیہ: ایئر اسپیس انڈسٹریز کی عمارت کے قریب خودکش حملہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
ترکیہ: ایئر اسپیس انڈسٹریز کی عمارت کے قریب خودکش حملہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
انقرہ (ڈیلی اردو)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے نواح میں ایئر اسپیس انڈسٹریز کی عمارت کے سامنے خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترک وزارتِ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے اڑالیا اور دوسرے نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ خاتون سمیت تین حملہ آوروں نے کیا۔
ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ترکیہ میں حملہ ”پی کے کے“ دہشتگردوں نے کیا۔فورسز اور حملہ آور کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ترکیہ کے وزیرِداخلہ علی یارلیکایا کا کہنا ہے کہ ترک ایرو اسپیس اور دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی TUSAS کی عمارت کے باہر یہ واردات ہوئی۔حملے کانشانہ بننے والی یہ کمپنی بیرکتار ڈرون بنانے کے لیے مشہور ہے اور ترکیہ کا پہلا لڑاکا طیارہ کان بھی اسی کمپنی کی پیداوار ہے۔
ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پرخودکش حملے میں چار افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔ یہ فیکٹری انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ہے۔حبر ترکی ٹی وی نے بتایا کہ کمپلیکس کے باہر ایک زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کتنے تھے۔
این ٹی وی نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کے بعد کمپنی کے ملازمین کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔
ترک میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ TUSAS کا شمار ترکیہ میں دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار کرنے والے اہم اداروں میں ہوتا ہے۔
سرکاری بیانات کے مطابق اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2127 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C