ترکیہ میں کار بم دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ترکیہ میں کار بم دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
انقرہ (ڈیلی اردو) ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کے شہر دیار باقر میں علی الصبح کار بم دھماکا ہوا، جس میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے قریب سے پولیس کی گاڑی گزرنے کے وقت دھماکا ہوگیا۔
حکام نے دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے 8 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق کار دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کو سہولت کاری کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا دیارباقر شہر کے مرکز سے تقریباً 10 کلومیٹر جنوب میں مویشی منڈی کے قریب ہوا جب کہ کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں بھی ایک دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد حکام نے ایک خاتون سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C