12/November/2025

ترکی کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، 20 اہلکار ہلاک

👁️ 210 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ترکی کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، 20 اہلکار ہلاک

ترکی کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، 20 اہلکار ہلاک

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کا ایک فوجی کارگو طیارہ جارجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق سی-130 طیارہ آذربائیجان سے واپس ترکی آ رہا تھا جب وہ جارجیا کی فضائی حدود میں حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں عملے کے علاوہ فوجی اہلکار اور تکنیکی عملہ سوار تھا۔

 

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں اور ملبے سے لاشوں اور باقیات کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

آذربائیجانی میڈیا میں جاری ویڈیوز میں طیارے کو فضا میں گھومتے اور زمین پر گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی جارجیا کے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔ ان کے بقول، “ہم اپنے ہلاک اہلکاروں کے لیے افسردہ ہیں۔”

 

آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بھی اپنے ترک ہم منصب سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترکی کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

 

ترک وزارتِ دفاع نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ حادثے کی تصاویر اور ویڈیوز شائع نہ کی جائیں تاکہ متاثرہ اہلکاروں کے اہلِ خانہ کا احترام برقرار رہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C