ترک صدر اردوغان کا ایک اور گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم
👁️ 172 بار دیکھا گیا
ترک صدر اردوغان کا ایک اور گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم
استنبول (ڈیلی اردو) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد استنبول کی سب سے مشہور بازنطینی عمارتوں میں سے ایک تاریخی کاریہ گرجا گھر کو بھی مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوغان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کے حامل کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت میں بحال کرنے کا حکم دیا۔
قسطنطنیہ کے قدیم شہر کی دیواروں کے قریب ہزاروں سال قبل تعمیر کیے گئے کاریہ گرجا گھر میں 14ویں صدی کے بازنطینی دور کی نقش و نگاری اور بائبل کی کہانیوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔سلطنتِ عثمانیہ نے جب 1453 میں اس شہر کو فتح کیا تو اسے ایک مسجد بنا دیا گیا تاہم تقریبا 70 سال قبل سیکولر ترکی کے دور میں اسے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ اور اب اس میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر اردوغان نے اس میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C