تونسہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
تونسہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، ایک اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط ) صوبہ پنجاب کے ضلع تونسہ شریف کے سرحدی علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1613942111350697984?t=WAuoY1QiWz2m196OEk9EbQ&s=19
تفصیلات کے مطابق تھانہ وہوا کی حدود میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر واقع پولیس چوکیجھنگی پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال قیصرانی اور وہاں موجود شہری باسط موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کانسٹیبل محمد رمضان شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار مظہر ہلاک ہوگئے۔
پنجاب پولیس تونسہ کے ہیڈ کانسٹیبل مظہر تھانہ واہوا چوکی جھنگی پر دہشت گرد حملے میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید اور کانسٹیبل رمضان زخمی ہو گئے۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا شہید کو خراج تحسین،ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم،قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی pic.twitter.com/uHm3jKgUtU— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 13, 2023
پولیس حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس چوکی کے حوالے سے محکمہ پولہس کے پاس پہلے سے تھریٹس بھی موجود تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو جدید اسلحہ سے لیس تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیموں کے ساتھ ساتھ نفری میں مزید اضافہ کرتے ہوئے رینجرز اور ایلیٹ فورس کو بھی جائے وقوعہ پر بھجوا دیا گیا ہے۔
حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9127 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C