تھائی لینڈ: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 15 اہلکار ہلاک، 5 زخمی
👁️ 83 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 15 اہلکار ہلاک، 5 زخمی
یالا (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے یالا میں چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
جنوبی تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی صوبے یالا میں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔ تھائی فوج کے ترجمان کولونل پراموٹ پروم کے مطابق 12 افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 زخمیوں نے اسپتال میں طبی امداد کے دوران توڑ دیا۔ زخمیوں کی تعداد 5 ہے جن کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 10تھی، وہ کھیتوں سےگزرتےہوئے چوکی پر پہنچے اور اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور جاتے ہوئے سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے جن میں ایم 16 رائفلز اور شارٹ گنز شامل تھیں۔
تھائی فوج نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ باغیوں کی جانب سے کیا گیا جو رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی تھائی لینڈ کے صوبے یالا میں مسلم علیحدگی پسندوں اور تھائی فوج کے درمیان کئی بار خونریز تصادم ہوچکا ہے۔ یہ علاقہ گزشتہ15 سال سے باغیوں کے حملوں کی لپیٹ میں ہے اوراس دوران 7000 ہزارسے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں۔ تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کے مطابق رواں سال ہلاک ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C