متحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 افراد کو عمر قید
👁️ 57 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 افراد کو عمر قید
ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اپیل عدالت نے سوڈانی فوج کو غیر قانونی طور پر اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے، جبکہ مقدمے میں ملوث چھ کمپنیوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق عدالتی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے گوریونوف مشین گنوں کا گولہ بارود غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کیا اور اسے طبی آلات و سامان ظاہر کرکے فضائی راستے سے سوڈان کے شہر پورٹ سوڈان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی۔ اسلحے کے سودوں کی ادائیگیاں بینک ٹرانسفرز اور نقد رقوم کے ذریعے کی گئیں، جبکہ کمپنیوں، بینک کھاتوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے رقم کے اصل ذرائع اور منزل چھپانے کی کوشش کی گئی۔
عدالت نے منی لانڈرنگ کے جرم میں بعض ملزمان پر فی کس 10 لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا، جبکہ چھ کمپنیوں پر بھی فی کس 10 لاکھ درہم جرمانہ لگانے کے ساتھ ان کے تجارتی اجازت نامے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ضبط شدہ رقوم میں سے 15 لاکھ 45 ہزار درہم سرکاری تحویل میں لینے اور گولہ بارود، موبائل فونز اور مواصلاتی آلات ضبط کرنے کا فیصلہ بھی سنایا گیا۔ بعض دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کے جرائم میں تین، تین سال قید کی سزائیں دی گئیں، جبکہ دو افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے الجزیرہ اور خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عمر قید پانے والوں میں سوڈانی فوج کے نائب سربراہ یاسر العطا اور سابق انٹیلی جنس سربراہ صلاح قوش بھی شامل ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اپریل 2023 سے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔ سوڈانی فوج متحدہ عرب امارات پر اپنے مخالف نیم فوجی دستوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے، تاہم امارات ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ موجودہ مقدمہ اس کے برعکس سوڈانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے کی غیر قانونی کوشش سے متعلق ہے، جس پر اماراتی عدالت نے سزائیں سنائی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کو طویل تنازع نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس کا بیان؛ تہران کو مذاکرات کا پیغام بھی ارسال
30/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں سوڈانی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 8 افراد کو عمر قید
30/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: مکہ مکرمہ کے علاقے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ڈرون تباہ، ریاض میں میزائلوں کے ملبے سے شہری زخمی
30/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے قریب دھماکوں کی آوازیں، جزیرہ قشم کے آسمان پر روشنیاں دیکھے جانے کی اطلاعات
30/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پشاور میں فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار ہلاک، خاتون زخمی
30/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9312 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5538 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C