تہران: پاکستانی اور ایرانی فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
👁️ 141 بار دیکھا گیا
تہران: پاکستانی اور ایرانی فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) پاکستانی اور ایرانی افواج کے سربراہان نے ایک ملاقات میں باہمی عسکری تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبے میں تعاون میں وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
#Iran top general calls for closer military-security ties with #Pakistan https://t.co/1YKpU8gqQ2 pic.twitter.com/65AOqZvuQg
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) July 15, 2023
پاکستانی عسکری حکام کے مطابق ملکی فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جنرل حسین بغیری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں جرنیلوں نے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔
COAS General Syed Asim Munir concluded his two days successful visit to the Islamic Republic of Iran.
During his visit, COAS had detailed meetings with the Military leadership of Iran including Chief of General Staff of Armed Forces, Major General Mohammad Bagheri. Military… pic.twitter.com/sfxvapmteE— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 16, 2023
جنرل عاصم منیر یہ دو روزہ دورہ ایک ایسے موقع پر کر رہے ہیں، جب پاکستانی کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے میں علیحدگی پسندوں کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ پاکستانی موقف ہے کہ علیحدگی پسند عناصر پاکستانی سرحد کے قریب افغان اور ایرانی علاقوں کو استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایران ملک کے مشرقی صوبے بلوچستان سیستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی پاکستانی سرزمین پرکیے جانے کا دعویٰ کرتا ہے۔
H.E. President Raisi: neighbors are priority number one; borders to be used to boost bilateral trade, promoting all-out cooperations esp. in #economy, #energy & #security fields.
Recap: #Geoeconomic cooperation helps upgrade Socio-economy & Sustainable Development in the region. pic.twitter.com/Zs4QpI1Hrf— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) July 16, 2023
پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق دو عسکری عہدیداروں نے علیحدگی پسندوں کے خلاف ‘کارگر اقدامات‘ پر اتفاق کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابنق حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی جانب سے ایران میں ہونے والے حملوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اونچ نیچ دیکھی گئی ہے۔ پاکستان بھی بلوچ علیحدگی پسندوں کی کارروائیوں کے تانے بانے ایرانی سرزمین سے جوڑتا دکھائی دیتا ہے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں فوجی عہدیداروں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی ان دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، ”فریقین نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور مربوط اقدامات پر اتفاق کیا اور سکیورٹی کے شعبے میں تعلقات میں وسعت پر رضامندی ظاہر کی۔‘‘
یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ ایک طرف پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جب کہ طالبان اور ایران کے درمیان بھی شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C