تیسرے ایک روزہ میچ میں آسڑیلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دے دی
👁️ 92 بار دیکھا گیا
تیسرے ایک روزہ میچ میں آسڑیلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دے دی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں آسڑیلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ کھیل سے کھلواڑ پر شائقین کرکٹ کو آئی سی سی کے ایکشن کا انتظار ہے گا ۔
آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارت سورما صرف 281 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ فوجی ٹوپیاں پہننے بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے شکست دے دی ہے۔ آسٹریلیا پہلے کھیلتے ہوئے 313 رنز کا ہدف کے جواب میں بھارتی سورما 281 بنا سکے۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 104رنز بنائے۔
انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کینگروز کھلاڑیوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ اوپنرز بلے باز فنچ اور عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین بالرز کی خوب درگت بنائی۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 104، فنچ 93، میکسویل 47 اور سٹوانس نے 31 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔
انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو واحد گیند باز تھے جنہوں نے اچھی بالنگ کی اور مخالف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم میدان میں اتری لیکن کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ویرات کوہلی نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی 41 ویں سینچری بنائی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کمنز، رچرڈسن اور زامپا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ لیون کے حصہ میں صرف ایک وکٹ آئی۔ یوں آسٹریلیا نے انڈیا کو سیریز کے تیسرے میچ میں 32 رنز سے شکست دیدی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C