جاز، وارد، یو فون کی قومی خزانے کو لوٹنے کی انوکھی واردات! پبلک اکاونٹس کمیٹی سن کر ششدر رہ گئی
👁️ 120 بار دیکھا گیا
جاز، وارد، یو فون کی قومی خزانے کو لوٹنے کی انوکھی واردات! پبلک اکاونٹس کمیٹی سن کر ششدر رہ گئی
اسلام آباد (ش ح ط) پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے۔ جاز پاکستان، پی ٹی سی ایل اور یوفون ،سپیکٹرم آکشن کے بغیر فورجی استعمال کرکے قومی خزانہ کو اربوں روپے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پی ٹی اے نے وارد کو غیر قانونی طور پر فور جی کا لائسنس دیا جس سے قومی خزانہ کو 51 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے تمام سیلولر کمپنیوں، پی ٹی اے، آئی ٹی وزارت اور نیب کو 2014 میں ہونے والی سپیکٹرم آکشن اور ٹیکنالوجی نیوٹرل پر اگلے دو ہفتوں میں بریفنگ طلب کر لی ہے۔
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینٹر شیری رحمان کی زیرصدارت گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ہوا، اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے ذیلی اداروں کے مالی سال 2015-16 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے میسرز وارد ٹیلی کام کو 2014 میں بولی کے بغیر فورجی کیلئے اجازت نامہ جاری کیا اور قومی خزانہ کو 51 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ اس کے بعد ایک اور سیلولر کمپنی یوفون اور فکسڈ لائن ٹیلی فون کمپنی، پی ٹی سی ایل نے بھی میسرز وارید کی طرح ٹیکنالوجی نیوٹرل کا جواز بنا کر فورجی کی خدمات فراہم کرنا شروع کردیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ان سیلولر کمپنیوں نے اتھارٹی کے ریگولیشنز سے انحراف نہیں کیا کیونکہ ان کمپنیوں کے صارفین سے کوالٹی سروے میں کوئی فرق نہیں پڑا اور ان کمپنیوں نے ٹیکنالوجی نیوٹرل کا استعمال کیا اور اتھارٹی سے نئی سپیکٹرم کا لائسنس نہیں لیا۔
آڈٹ حکام نے کہا کہ جاز پاکستان، پی ٹی سی ایل اور یوفون ٹیکنالوجی نیوٹرل کے نام پر سپیکٹرم کے آکشن کے بغیر فورجی استعمال کررہے ہیں۔ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
نیب کے نمائندہ نے کمیٹی کو فورجی کی نیلامی میں ہونے والی انکوائری پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں ہونے والی فور جی کی نیلامی میں تحقیقات ایڈوانس مرحلہ پر ہے اور اس میں ملوث افسران اور شخصیات کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔
کنوینر کمیٹی نے سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو تنبیبہ کی کہ اگر آئندہ اجلاس میں ڈویژن نے آڈٹ اعتراضات کو جامع جواب نہ دیا تو کمیٹی ان پر جرمانہ کی سفارش کرے گی کیونکہ پی اے سی کا مینڈیٹ آڈٹ اعتراضات کو نمٹانا ہے نہ کہ ڈی اے سی کا کام کرنا ہے۔
کنوینر کمیٹی نے ٹیکنالوجی نیوٹرل کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اگلے دو ہفتوں میں تمام سیلولر کمپنیوں، پی ٹی اے، نیب اور آئی ٹی وزارت کو بریفنگ دینے کا کہا ہے اور کمیٹی نے بریفنگ تک اس پیرا کو موخر کردیا۔
ایف بی آر کی طرف سے پی ٹی اے کا اکائونٹس میں سے 33 فیصد کے بجائے 45 فیصد ایڈوانس ٹیکس کی کٹوتی پر سیکرٹری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی اے کا مراسلہ جامع نہیں تھا اور اس پر مزید بحث کی ضرورت ہے، جس پر کنوینر کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ آڈٹ اعتراضات کی تیاری کرکے آیا کریں اور آپ سے مجھے ہمدردی ہے اور آڈٹ اعتراض کو موخر کردیا۔
کنوینر کمیٹی نے وزارت خزانہ اور پی ٹی اے کے درمیان سرپلس فنڈز کو دوبارہ تصدیق آئندہ دو دن کے اندر کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نیپرا کے آڈٹ اعتراض پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ اتھارٹی نے جنریشن کمپنیوں سے گزشتہ آٹھ سالوں سے لائسنس کی مد میں بقایاجات وصول نہیں کیے، اس پر وائس چیئرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایاکہ اب اتھارٹی نیپرا قوانین میں تبدیلی کررہی ہے اور لائسنس دیتے وقت بنک گارنٹی لازمی قراردے رہی ہے اور لائسنس لینے کے بعد کام جاری نہ رکھنے والی کمپنیوں سے بقایاجات کا مسئلہ نہیں ہوگا جبکہ کمیٹی نے نیپرا کے سروسز رولز پر آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔
ایرا سے متعلق اکائونٹس کو نمٹاتے ہوئے کمیٹی نے ایرا حکام کو ہدایت کی کہ وہ چین اور اسلامی ترقیاتی بنک سے زلزلے میں بحالی کے منصوبوں کی تفصیلات فراہم کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C