جاپان اور بھارت کی پہلی مرتبہ جنگی طیاروں سے فضائی مشقیں
👁️ 30 بار دیکھا گیا
جاپان اور بھارت کی پہلی مرتبہ جنگی طیاروں سے فضائی مشقیں
ٹوکیو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) جاپان اور بھارت نے پہلی مرتبہ اپنے اپنے جنگی طیاروں سے مشترکہ فضائی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر ان دونوں ممالک کو گہری تشویش ہے اور یہ مشقیں اسی پس منظر میں کی جا رہی ہیں۔
جاپانی ذرائع کے مطابق یہ فضائی مشقیں پیر سولہ جنوری سے چھبیس جنوری، یعنی گیارہ روز تک ٹوکیو کے قریب جاری رکھی جائیں گی۔ ان میں جاپان کے آٹھ، جن میں چار ایف ٹو اور چار ایف پندرہ طیارے، اور بھارت کے چار ایس یو 30 جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ دو عسکری مال بردار اور دو ایندھن بردار طیارے بھی ان مشقوں میں شامل ہیں۔
خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کی وجہ سے جاپان اوربھارت کو گہری تشویش ہے اور اسی وجہ سے دونوں ممالک اپنی سلامتی اور دفاعی تعقات کو بھی مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
جاپانی وزارت دفاع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ اہلکار بھی ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے ہایاکوری کی چھاؤنی پر موجود ہیں۔ یہ ایئر بیس ٹوکیو سے شمال مغرب میں واقع ہے۔
2019ء میں جاپان اور بھارت کے وزراء خارجہ اور دفاع کی ایک ملاقات ہوئی تھی اور اس بات چیت کے دوران ہی ان فضائی مشقوں پر اتفاق رائے ہوا تھا۔ تاہم 2019ء کے اواخر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کی وجہ سے ان میں تاخیر ہو گئی تھی۔
جاپان اور بھارت آسٹریلیا اور امریکہ کے ساتھ مل کر’کواڈ‘ نامی اتحاد میں بھی شامل ہیں۔ یہ چاروں ممالک عسکری اور معاشی شعبے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔
جاپان چین کے حوالے سے بارہا بہت واضح انداز میں اپنے خدشات کا اظہار بھی کرتا رہا ہے۔ اسی تناظر میں ٹوکیو حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں میں متعدد مرتبہ مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد بھی کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ برس جون میں امریکہ اور جاپان بھی اسی طرح کی فوجی مشقیں کر چکے ہیں۔ اسی دوران جاپان نے سلامتی اور دفاع سے متعلق اپنی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کی ہے۔
دسمبر میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی حکومت نے 2027ء تک ملکی دفاعی اخراجات دو گنا کرتے ہوئے مجموعی قومی پیداوار کے دو فیصد تک کے برابر کر دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے چین کو جاپان کی سلامتی کے لیے اب تک کا سب سے بڑا بھی چیلنج قرار دیا تھا۔
ابھی گزشتہ ہفتے ہی جاپان نے برطانیہ کے ساتھ بھی ایک دفاعی معاہدہ کیا تھا اور امریکہ کے ساتھ کیے گئے مشترکہ دفاعی معاہدوں کا دائرہ کار خلا میں حملوں تک بڑھانے پر بھی اتفاق کر لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C