جبری مذہب تبدیلی کی روک تھام کیلئے مضبوط قوانین واحد حل قرار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کی روک تھام کیلئے مضبوط قوانین واحد حل قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقلیتی برادری کی لڑکیوں کے تحفظ کے لیے منعقدہ قومی پالیسی مباحثے میں مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر مسلم لڑکیوں کی جبری مذہب تبدیلی کے زیادہ تر کیسز رضامندی کی وجہ سے پیچیدہ ہوجاتے ہیں، تاہم اس مسئلے کا حل تاحال تلاش نہ کیا جانا ایک انتظامی ناکامی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اس مباحثے کے لیے پینل کا اہتمام سینٹر فار لا اینڈ جسٹس (سی ایل جے) نے کیا تھا جس میں نشاندہی کی گئی کہ عدالتیں بھی اس مسئلے کی جڑ پر قابو پانے میں تاحال ناکام ہیں۔
مباحثے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو مضبوط قانونی تحفظ کی مدد سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ غیر مسلم لڑکیوں کی جبری تبدیلی مذہب کے کیسز میں انسانی حقوق کی سب سے بنیادی خلاف ورزی کم عمری کی شادی ہے۔
مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مختلف عدالتوں نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 اور سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی پر مختلف فیصلے سنائے ہیں۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض عناصر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کچھ ایسے لوگ ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان میں ہزار کے قریب غیر مسلم لڑکیوں کو زبردستی اسلام قبول کروایا جاچکا ہے، میں نے بارہا ان سے کہا ہے کہ ہمیں اس حوالے سے تفصیلات فراہم کریں تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں والدین کو 2 مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پہلا یہ کہ وہ اپنی بیٹی کو کھو دیتے ہیں اور دوسرا سنگین مسئلہ یہ ہے کہ انہیں اپنی بیٹی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے اس صورتحال کا ذاتی مفاد کے لیے استحصال کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں جانب کے لوگ اسے مذہبی مسئلہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ ایک انتظامی ناکامی ہے، مزید بگاڑ سے بچنے کے لیے فریقین کے درمیان مکالمے کی فضا ہموار کرنے کی ضرورت ہے‘۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر نے کم عمری کی شادیوں پر قابو پانے کے لیے مضبوط قانونی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جبری شادیوں کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، صرف مضبوط قوانین کی مدد سے ہی انہیں درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
دریں اثنا کنوینر سینٹر فار لا اینڈ جسٹس میری گل نے کہا کہ ہندو اور عیسائی برادریوں سے تعلق رکھنے والی متعدد لڑکیوں کو زبردستی شادی اور اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ملک میں 2 قانون ہیں، ملک کے دیگر حصوں میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 16 سال ہے جبکہ سندھ میں 18 سال ہے، ہم عدالتوں سے ان قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کیسز میں لڑکیوں کی بڑی تعداد 13 سال سے کم عمر کی ہوتی ہے لیکن رجسٹرار، یونین کونسل، پولیس حتیٰ کہ عدالتیں بھی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے دلہن کے عمر کے تعین کے لیے ثبوت نہیں مانگتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایسے کچھ کیسز میں عدالتوں نے یہ فیصلے بھی دیے ہیں کہ اگرچہ شادی غیر قانونی ہے لیکن اسے کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C