جدید میزائلوں سے لیس جنگی جہازوں کی ایرانی بحریہ میں شمولیت
👁️ 98 بار دیکھا گیا
جدید میزائلوں سے لیس جنگی جہازوں کی ایرانی بحریہ میں شمولیت
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) ایران کی ایک نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے میزائل چھ سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خلیج عمان میں تہران اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایرانی بحریہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس نئے جنگی جہازوں کو اپنے بیڑے میں شامل کر ليا ہے۔ تہران کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے، جب خلیج عمان میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے یہ میزائل چھ سو کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی بحریہ کی طرف سے یہ اعلانابو موسیٰ جزیرے کے ساحل پر ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا۔ یہ جزیرہ ان تین خلیجی جزیروں میں سے ایک ہے، جو ایران کے زیر کنٹرول ہے لیکن متحدہ عرب امارات ایرانی ملکیت کو متنازعہ قرار دیتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے میزائلوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن جزائر کے دفاع کی ضرورت پر ایک کمانڈر کے کا حوالہ دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا، “خلیج فارس کے جزیرے ایران کا حصہ ہیں اور ہم ان کا دفاع کریں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کی طرف سے سکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “خلیج فارس خطے کے تمام ممالک سے تعلق رکھتا ہے. ان ریاستوں کو بہت ہوشیار رہنا چاہیے اور خود کو غیر علاقائی ممالک کی سازشوں اور تفرقہ انگیز منصوبوں میں پڑنے سے روکنا چاہیے۔‘‘
امریکہ نے حالیہ مہینوں میں ایران کی طرف سے تجارتی بحری جہازوں پر قبضے کے بعد خطے میں آبی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے گزشتہ ماہ ایک جنگی بحری بیڑے کے ساتھ اضافی ایف سولہ اور ایف پینتیس لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ بھیجے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C