جرمن، برطانیہ کے فوجی سربراہان کا یورپ کو روسی حملے کیخلاف تیاری کا انتباہ
👁️ 154 بار دیکھا گیا
جرمن، برطانیہ کے فوجی سربراہان کا یورپ کو روسی حملے کیخلاف تیاری کا انتباہ
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) جرمن فوج (بنڈس ویہر) کے انسپکٹر جنرل کارسٹن بروئر اور برطانوی مسلح افواج کے سربراہ رچرڈ نائٹن نے پیر کو شائع ہونے والے ایک مشترکہ مضمون میں خبردار کیا کہ ماسکو تیزی سے اپنی عسکری توجہ مغرب کی جانب منتقل کر رہا ہے۔ یہ مضمون جرمن اخبار ڈی ویلٹ اور برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہوا۔
دونوں فوجی سربراہان نے لکھا کہ روسی فوج کی ’’ایسے انداز میں ازسرِنو تنظیم کی جا رہی ہے، جو نیٹو ممالک کے ساتھ تصادم کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔‘‘ ان کے مطابق یوکرین میں جاری جنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو نہ صرف اپنی عسکری طاقت بڑھا رہا ہے بلکہ یورپ میں جنگ کرنے کی آمادگی بھی ظاہر کر چکا ہے۔
انہوں نے اس صورتحال کے پیشِ نظر فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور یورپی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’یوکرین ہمیں دکھاتا ہے کہ صنعتی بنیادیں کسی بھی بڑی جنگ کو جاری رکھنے اور بالآخر جیتنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔‘‘
بروئر اور نائٹن نے واضح کیا کہفوجی تیاری ’’جنگ پسندی نہیں بلکہ اپنے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ اقدام ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’طاقت جارحیت کو روکتی ہے، جبکہ کمزوری اسے دعوت دیتی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C