جرمنی اور نیدرلینڈز میں حماس کے چار اراکین گرفتار
👁️ 26 بار دیکھا گیا
جرمنی اور نیدرلینڈز میں حماس کے چار اراکین گرفتار
برلن + ایمسٹرڈم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) سرکاری وکلاء کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم حماس کے تین ارکان کو برلن اور ایک کو نیدرلینڈز سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں یورپ میں یہودی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی جرمن پبلک پراسیکیوٹرز نے جمعرات کو بتایا کہ عسکریت پسند تنظیم حماس کے چار اراکین کو برلن اور نیدرلینڈز سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ انہیں یورپ میں یہودی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے اور بالخصوص برلن میں ہتھیاروں کو تلاش اور ذخیرہ کرنے کی کوششوں کے متعلق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
ان افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ حماس کے معروف رکن ہیں اور ان کا تنظیم کی فوجی شاخ سے گہرا تعلق ہے۔ ان میں سے ایک کے پاس ڈچ شہریت ہے، دو لبنان میں پیدا ہوئے تھے جب کہ ایک دیگر مصری شہری ہے۔
وفاقی جرمن وزیر انصاف مارکو بش مین نے ان گرفتاریوں کے بعد کہا کہ “اسرائیلی آبادی پر خوفنا ک حملوں کے بعد ہمارے ملک میں حالیہ ہفتوں میں یہودی اداروں میں یہودیوں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔”
انہوں نے کہا، “لہذا ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے ملک میں اب یہودیوں کو اپنی حفاظت کے حوالے سے خوفزدہ نہ ہونا پڑے۔”
ان گرفتاریوں کے متعلق ہمیں اور کیا معلوم ہے؟
کارسلروہے میں واقع وفاقی جرمن کے دفتر استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ افراد “حماس کے عسکری ونگ کی قیادت “سے” ایک قریبی رابطے ” کے ذریعہ رابطے میں تھے۔
ان پرعائد کیے گئے اہم الزامات میں سے ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور بعض دیگر ملکوں نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
لیکن تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کا تعلق حماس کے اسلحے کے ایک ذخیرے سے ہے، جو مستقبل میں یورپ میں یہودی اداروں پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔
استغاثہ کا الزام ہے کہ برلن میں رہنے والے افراد میں سے ایک کو رواں سال کے اوائل تک ہتھیاروں کو چھپانے کے لیے ایک انڈر گراونڈ جگہ تلاش کرنے اور ہتھیاروں کو برلن کے علاقے میں منتقل کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ برلن میں مقیم تین افراد، بشمول روٹرڈیم سے گرفتار شخص، نے مبینہ طور پر ہتھیاروں کو رکھنے کے لیے جگہ تلاش کرنے میں مدد کی تھی۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ اس سازش کا حماس کے سات اکتوبر کے حملوں یا اس کے بعد اسرائیل کے ردعمل سے براہ راست تعلق تھا۔ اس کے بجائے ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی مذکورہ واقعات سے پہلے ہی کی گئی تھی۔
جرمنی اور یورپ کے تفتیش کارمشرقی وسطیٰ کے تنازعات کے درمیان دہشت گردی کی ممکنہ سازشوں کے خدشات کے مدنظر کافی چوکنا ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو ڈنمارک میں اسی طرح کی گرفتاریاں
جمعرات کو ڈنمارک پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین مشتبہ افراد کو ڈنمارک میں گرفتار کیا گیا جب کہ چوتھے کو ہالینڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں کہا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا، ”بدقسمتی سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ڈنمارک میں کس سنگین صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C