جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی خاطر کیتھولک چرچ نے قانون بدل دیا
👁️ 59 بار دیکھا گیا
جرمنی میں ہم جنس پرستوں کی خاطر کیتھولک چرچ نے قانون بدل دیا
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/کے این اے) جرمنی میں تقریباً آٹھ لاکھ افراد چرچ میں کام کرتے ہیں، جس نے اپنے لیبر قوانین میں تبدیلی کی ہے تاکہ جو لوگ ہم جنس پرست ہیں یا جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرلیں، انہیں ملازمت سے برطرف نہ کیا جا سکے۔
جرمنی میں کیتھولک چرچ نے جنس کی بنیاد پر تفریق برتنے کے خاتمے کے لیے اپنے لیبر قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ برس کیتھولک چرچ میں کام کرنے والے تقریبا ً125 ملازمین چرچ کے قوانین کے مطابق ہم جنس پرستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے بطور احتجاج متحد ہو کر سامنے آئے تھے اور اس کے تقریباً ایک سال بعد منگل کے روز چرچ نے ملازمت سے متعلق اپنے قانون میں تبدیلی کا اعلان کیا۔
ابھی تک جن اصول و ضوابط پر عمل ہوتا آیا تھا، اس کے تحت کیتھولک چرچ کے ملازمین اگر ہم جنس پرست ہونے کا کھل کر اعلان کر دیں یا پھر طلاق کے بعد دوبارہ شادی کر لیں، تو وہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے تھے۔
تاہم منگل کے روز جرمن بشپس کانفرنس نے اعلان کیا، ”واضح طور پر، جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا، چرچ کے اداروں میں بھی تنوع کو ایک بہتری کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔”
اعلان میں مزید کہا گیا کہ ”تمام ملازمین آزادانہ طور پر اپنے ٹھوس فرائض کے ساتھ، اپنی اصلیت، اپنے مذہب، اپنی عمر، اپنی معذوری، جنس، اپنی جنسی شناخت اور اپنے طرز زندگی کے بارے” میں پرواہ کیے بغیر، ایسے چرچ کے نمائندے ہو سکتے ہیں جو ”لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔”
اس میں مزید کہا گیا ”جب تک یہ لوگ مقدس انجیل کے پیغام کی تئیں مثبت رویہ رکھتے ہیں اور مسیحی کردار کا احترام کرتے ہیں ” ایسا کرنے کے مجاز ہیں۔
اصلاحات کیلئے دباؤ
جرمن کیتھولک کی مرکزی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کافی دنوں سے زیر غور تھا۔ جرمنی میں کیتھولک خواتین کی کمیونٹی نے ان اصلاحات کو ”سنگ میل” قرار دیا۔
لیکن روایتی قانون کے ایک ماہر تھامس شولر نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ چرچ نے یہ فیصلہ ”ریاست کی لیبر عدالتوں کی وجہ سے کیا ہے”، جو طویل عرصے سے ذاتی طرز زندگی کے حوالے سے چرچ کے لیبر قانون کو ترجیح دینے کے معاملے پر سوالات اٹھا رہی تھیں۔
چرچ کے ایک ایڈوکیسی گروپ ”وی آر چرچ” سے تعلق رکھنے والے کرسچن ویسنر نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ”شاید عملے کی کمی کی وجہ سے بھی ایسا کیا گیا ہو۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C