جرمن فوج نے ’مغرب کو تقسیم کرنے کی روسی کوشش‘ بے نقاب کردی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
جرمن فوج نے ’مغرب کو تقسیم کرنے کی روسی کوشش‘ بے نقاب کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے درمیان عدم اعتماد کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس دوران جرمنی نے اپنے فوجی افسران کے درمیان جنگ سے متعلق ہونے والی ایک متنازعہ فون کال کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
پیر کے روز امریکہ نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ جرمنی کی فضائیہ کے سربراہ اور ان کے تین ماتحت افسروں کے درمیان یوکرین جنگ سے متعلق ہونے والی فون کال کی ریکارڈنگ آن لائن شائع کر کے، یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی کی سربراہ مارگریٹا سائمونیان نے جمعے کے روز ان چار افسروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی 38 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کر دی تھی، جس میں یوکرین کو ٹورس میزائل بھیجنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے دوسرے دن ہفتے کے روز برلن میں وزارت دفاع نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ یہ آڈیو حقیقی ہے اور یہ بات چیت انٹرسیپٹ کر کے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس پر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ”یہ ایک بڑی کوشش ہے۔ روسیوں کی جانب سے اختلافات بونے کی کوشش اور تقسیم کو ظاہر کرنے کی کوشش کے ساتھ ہی یہ ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے کہ مغرب متحد نہیں ہے۔”
وائٹ ہاؤس کا یہ بیان جرمن حکومت کے اس بیان کی ہی بازگشت ہے، جس میں پیر کے روز اس آڈیو کے لیک کرنے کو ایک ایسا، ”ہائبرڈ حملہ قرار دیا گیا، جس کا مقصد عدم تحفظ پیدا کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا ہے۔”
وہائٹ ہاؤس نے مزید کیا کہا؟
واضح رہے کہ آن لائن کال کے دوران جرمن فضائیہ کے سربراہ اور ان کے تین ماتحت افسروں نے کییف کو ٹورس کروز میزائلوں کی ممکنہ ترسیل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ البتہ جرمن چانسلر اولاف شولس عوامی سطح پر ان میزائلوں کی ترسیل کے امکانات کو مسترد کر چکے ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ روس اس سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ گویا جرمن حکومت کییف کے لیے، ”جو کچھ بھی کر رہی ہے، وہ اس پر متحد نہیں” ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم سب مل کر یوکرین کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جرمن بھی پوری طرح شامل ہیں۔ ہر ملک کو خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہا ہے اور جرمنوں نے قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے بامعنی طریقوں سے قدم آگے بڑھایا ہے۔”
اس آڈیو کلپ میں یوکرین کو بھیجے گئے برطانوی اسٹارم شیڈو کروز میزائلوں کی تعیناتی کا بھی ذکر ہے اور اس بات کا بھی حوالہ شامل ہے کہ اس کام کے لیے برطانوی ”افراد وہاں زمین پر” موجود ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس آڈیو لیک کی تحقیقات جرمنی کا معاملہ ہے اور برطانیہ یوکرین کی حمایت کے لیے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
جرمنی کا ردعمل؟
ہفتے کے اواخر میں جرمن چانسلر شولس نے اسے ”بہت سنگین معاملہ” قرار دیا تھا۔
شولس نے ہفتے کے روز روم کے دورے کے دوران کہا، ”اب اس کی بہت ہی احتیاط سے، بہت شدت سے اور بہت جلد تفتیش کی جائے گی۔”
جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے بھی روس پر ‘معلومات کی جنگ‘ چھیڑنے کا الزام لگایا۔
جرمن وزیر نے اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مقاصد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”اس ریکارڈنگ کے استعمال کا مقصد ہمیں غیر مستحکم اور پریشان کرنا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ پوٹن اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
جرمن فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بات چیت کو کیسے انٹرسیپٹ کر کے ریکارڈ کیا گیا۔
جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ ملک کو روسی جاسوسی سے اپنے دفاع کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
فیزر نے کہا، ”ہم نے جاسوسی اور غلط معلومات کے خلاف اپنے حفاظتی اقدامات میں اضافہ جاری رکھا ہے اور موجودہ پیش رفت پر مسلسل رد عمل بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C